حاصل پور روڑ پر کار سوار فیملی حادثے کا شکار میاں بیوی موقع پر جانبحق ۔معصوم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 9 دسمبر 2023 15:53

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) )حاصل پور روڑ پر کار سوار فیملی حادثے کا شکار میاں بیوی موقع پر جانبحق ۔معصوم بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق حاصل پور روڈ پر تیز رفتار کار کتے کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جسکے نتیجے میں کار سوار میاں بیوی  موقع پر جاں بحق ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔جانبحق افراد  میں 55 سالہ یونس جبکہ 45 سالہ زبیدہ بی بی شامل ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جاں بحق میاں بیوی کو  تحصیل ہیڈکوارٹر اہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔بدقسمت فیملی وہاڑی سے چشتیاں آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :