پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹرشوال ذوالفقارکندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئیں

ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:56

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹرشوال ذوالفقارکندھے کی انجری کے ..
کوئنز ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نوجوان بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئیں ، شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں، ترجمان پی سی بی کے مطابق شوال ذوالفقار کے دائیں کندھے میں اے سی جوائنٹ سپرین کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، شوال کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔