خصوصی عدالت ، جلائو گھیرائو مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر ،میاں اسلم ومسرت جمشید سمیت دس ملزمان اشتہاری قرار

ہفتہ 9 دسمبر 2023 18:24

خصوصی  عدالت ، جلائو گھیرائو مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں جلائو گھیرائو کے درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال اورمسرت جمشید چیمہ سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا،انسداد دہشتگرد ی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ،انسداد دہشتگردی عدالت نے حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال ، مسرت چیمہ ،جمشید اور غلام عباس سمیت دس ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا،ملزمان کے خلاف ماڈل ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔