قابل تجدید توانائی کے شعبے میں چین کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں،ڈائریکٹر جنرل کارمیلا

ہفتہ 9 دسمبر 2023 21:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2023ء) موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی)کے فریقین کی28 ویں کانفرنس دبئی میں ہو رہی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بین الاقوامی قابل تجدید توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کارمیلا نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں چین کی کامیابیاں قابل ذکر ہیں، ہم نے آف شور پون بجلی اور چارجنگ سٹیشنز کی تعمیر کے شعبے میں چین کی پیش رفت کا مشاہدہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ شمسی توانائی میں چین کے پاس بھاری سرمایہ کاری کے منصوبے بھی موجود ہیں،ٹیکنالوجی کی ترقی کی بدولت چین16 میگاواٹ آف شور ونڈ ٹربائن بنا سکتا ہے، جو ایک بہت اہم ہدف ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین میں چارجنگ سٹیشن دیکھے ہیں ، جہاں ایک نئی توانائی کی گاڑی فی سیکنڈ چارجنگ کے ذریعے ایک کلومیٹر تک سفر کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

چین میں ہونے والی بہت سی پیش رفت کی وجہ سے ہمیں اعتماد ملتا ہے کہ چین اپنے وعدے کے مطابق کاربن نیوٹریلیٹی کے اہداف کو پورا کرے گا،2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال رہا ہے،کارمیلا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، آب و ہوا کی تبدیلیوں کے مسئلے سے نمٹنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے، کوئی بھی اکیلے یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔