}عالمی یوم رضاکار کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج میں تقریب کا انعقاد

پرنسپل ڈاکٹر تاج الدین تاجوار کی تقریب میں شرکت ، نمایاں افراد میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے و*سب کو اس کارخیر میں شریک ہونا چاہئیی. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف اللہ کا تقریب سے خطاب

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

و*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ( NCHD)ضلع پشا ور کے تعاون سے گورنمنٹ کالج پشاور میں عالمی یوم رضاکار کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی جس میں کالج کے طلباء نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج الدین تاج وار مہمان خصوصی تھے تقریب سے خطاب میں پرنسپل تاج الدین وائس پرنسپل خالد سہیل اور این سی ایچ ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹرطاہر شریف نے اپنی تقاریر میں عالمی یوم رضاکار کے مناسبت سے طلباء کو آگاہ کیا مقررین نے رضاکاروں کی اہمیت پرروشنی ڈالی اور طلباء کو ہدایت کی کہ سب کو اس کارخیر میں شریک ہونا چاہئیی. پروگرام میں تعاون کرنے پر این سی ایچ ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف اللہ ، شاہ جہان ، ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر ساجد نے بھی شرکت کی تقریب میں 80اسی کے قریب رضاکار طلباء رجسٹرڈ کئے گئے پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروفیسرز میں شیلڈزاور بہترین رضاکار طلبا ء میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے جبکہ پرنسپل ڈاکٹر تاج الدین تاجوارکو خصوصی شیلڈ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لطیف اللہ کو ہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے انعامات اورسرٹیفیکیٹ دئے گئی

متعلقہ عنوان :