تحریک ترقی و کمال کے عہدیداروں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ، سلیم شیرپاو کو پشاور ڈویژن کیلیے کوارڈینیٹر مقرر

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) تحریک ترقی و کمال کے چیرمین فرخ بشیر نے پارٹی عہدیداروں کے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردئیے ہیں جس میں دیگر عہدیداروں کے ساتھ سلیم شیرپاو کو پشاور ڈویژن کیلیے کوارڈینیٹر مقرر کیاہے ۔

(جاری ہے)

سلیم شیرپاو نے کہا کہ عہدہ لینا یا دینا جتنا اھم ہے اس سے ھر چند مشکل کام اس عہدے کی ذمہ داریاں نبھانا ہوتاہے۔

میں پارٹی چیرمین کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ ناچیز پر اتنے بڑے عہدے کا اعتماد کیاہے ۔ ان شا اللہ اللہ کے فضل وکرم سے اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا ۔ اور ملک و قوم کی خدمت کیلیے تن من دھن کی بازی لگاوں گا۔ اور پارٹی کا پیغام تبدیلی اپنے آپ سے اپنے ساتھی کے شابشانہ رہتے ہوئے ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :