y پشاور فٹ بال لیگ آتش ٹانک کلب فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 10 دسمبر 2023 18:10

sپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2023ء) طہماس خان فٹ بال سٹیڈیم میں جاری پشاور فٹ بال لیگ سیزن6 میں گزشتہ روز ہونیوالے پہلے سیمی فائنل میچ میں آتش ٹانک کی ٹیم نے میچ جیت لیاآتش ٹانک کی ٹیم نے درہ ایف سی کے خلاف پانچ چار سے کامیابی حاصل کی مقررہ وقت تک میچ دو دو گول سے برابر رہاپندرہویں منٹ میں خالد56 ویں منٹ اور 65 ویں منٹ میں منظورجبکہ 69 ویں منٹ میں مینو نے گول سکور کئے جس کے بعد پنلٹی ککس دی گئیں جس پر آتش ٹانک کی ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی اس طرح آتش ٹانک نے میچ چار کے مقابلے میں پانچ گول سے اپنے نام کیا میچ کمشنر کے فرائض گوہر زمان میچ ریفری کے فرائض انور خان اور ہدایت اللہ نے سرانجام دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکر ا?، راجہ عبدالباسط کمال چیف آرگنائزرچیئر مین یوتھ گلیم ویلفیئرآرگنائزیشن گل حیدر سمیت دیگر +شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :