اسرائیل کے پیچھے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ہاتھ ہے ،حافظ غلام اللہ جان بروہی

جامعہ قاسم العلوم محمودیہ بروہی کالونی قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام فلسطین اظہار یکجہتی ریلی و جلسے کا انعقا د کیا گیا

اتوار 10 دسمبر 2023 19:30

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) جے یو آئی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور شیخ السلام حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی کے جذبات کو عملی جامعہ پہنانے اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جامعہ قاسم العلوم محمودیہ بروہی کالونی قریشی گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام عظیم الشان فلسطین اظہار یکجہتی ریلی و جلسے کا انعقا د کیا گیا ، شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے شرکاء ریلی کی جانب سے اسرائیل مردہ باد ، فلسطین زندہ باد کی نعریبازی کی گئی ، ریلی و جلسے کی قیادت جامعہ ہذاہ کے مدیر و جے یو آئی یونٹ شہید اسلام کے جنرل سیکریٹری حافظ غلام اللہ جان بروہی کررہے تھے جبکہ دیگر میں قاری عطاء اللہ عثمانی، قاری معاویہ ، قاری مسرور بلوچ مولانا امداد اللہ جان ، امیر حمزہ جمالی، قاری محمد احمد ، اطہر لاکھو ، فاروق احمد وو دیگر رہنمائوں سمیت مدرسے کے طالب و اساتذہ کرام و علماء کرام و علاقہ مکین شامل تھے ، اس موقع پر شرکاء ریلی سے خطاب کے دوران حافظ غلام اللہ جان بروہی و دیگر نے کہا کہ اسرائیل کے پیچھے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ہاتھ ہے ، ایک کتے کے مرنے پر واویلا کرنے والے ہزاروں معصوم بچوں ، مائوں ، بہنوں ، نوجوانوں ، بوڑھوں کی شہادت پر شادمان ہیں ، عالم اسلام کے حکمرانوں کو غیرت دیکھا کر ایک ساتھ فلسطین پہنچنا ہوگا ، چیونٹی ہو کر اسرائیلی ہاتھی سے اس وقت مقابلہ کرنا ہوگا ، خدا پاک کی بہت بڑی مدد ملے گی انہوں نے اسرائیلی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس سلسلے میں آواز بلند کرنے کی بھی اپیل کی ۔