آئی جی پنجاب کی چھٹی کے دن بھی سرکاری مصروفیات جاری، سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت

تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت پولیس خدمت مراکز، پولیس ویمن کونسل، سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن، غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی سمیت اہم امور کا جائزہ

اتوار 10 دسمبر 2023 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2023ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اتوار کے روز سرکاری مصروفیات میں مصروف دن گذارا ، آئی جی پنجاب نے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی اور تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ، دوران اجلاس پولیس خدمت مراکز، پولیس ویمن کونسل، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن، غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جنسی جرائم کے خلاف سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سٹاف کی استعداد کار میں اضافے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے 115 نوٹیفائیڈ ایس ایس او آئی یو یونٹس کے تمام افسران کی ٹریننگ یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صنفی جرائم کی روک تھام اور موثر انوسٹی گیشن کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تحفظ مراکز سے زیادتی، استحصال، تشدد کا شکار ٹرانسجینڈرز، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بھرپور مدد اور رہنمائی جاری رکھیں، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تھانوں کی سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشن پروٹوکول پر منتقلی کا کام ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنا ڈی پی اوز کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے عمل کے حوالے سے راولپنڈی اور فیصل آباد کی کارکردگی کو سراہا، آئی جی پنجاب نے شہریوں کی ای ٹیگ درخواستوں پر ایف آئی آر درج نہ کرنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آر پی او، ڈی پی اوز 1787 کمپلینٹ سنٹر سے بھجوائی گئی درخواستوں کے ازالے اور فیڈ بیک میکنزم کی مانیٹرنگ خود کریں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پر ڈرائیونگ لائسنسنگ کے عمل کو آن لائن کر دیا گیا، آج شام سے تھانوں کے فرنٹ ڈیسک پر سہولت فراہم کر رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ پولیس افسران شہریوں کے مسائل کی داد رسی کے لئے آن لائن کھلی کچہریاں منعقد کریں، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، اے آئی جی جینڈر کرائم، اے آئی جی ایڈمن موجود تھے ۔