افغانستان کی زمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،جان اچکزئی

پیر 11 دسمبر 2023 19:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2023ء) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے،آ رمی چیف پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہیں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر طویل عرصے کے بعد امریکہ گئے ہیں پاکستان خطے میں معاشی حب بننے جارہا ہے جسے عملی شکل دینے کے لئے معاہدے بھی ہوچکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر دارو خان اچکزئی اور نجی سوسائٹی کے سربراہ سمی شارک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے ہر محاذ پر ملک دشمنوں کا شکست دی ہے پاکستان خطے کی معاشی قوت بن رہا ہے جس کے لئے متعدد معاہدے ہوئے ہیں جو ملک کی معیشت کو مضبو ط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اساتذہ اور مزدروں کے قتل پر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خاموشی سادھ رکھی ہے۔دہشت گردوں کی سیاسی سہولت کاری کوبھی دہشتگردی کے تناظر میں دیکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خود کو بے نقاب کیا ہے انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت کرنے والے کے چہرے کے پیچھے والے چہرے کو بے نقاب کرنا ضروری ہے ۔ سہولت کاری بھی دہشت کردی کے مترادف ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی کے لئے مفاہمتی یاداشت پر محکمہ اطلاعات اور انفارمیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی کے مابین معاہدے کی یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں ۔ای کامرس کے فروغ کے لئے بہترین فریم ورک تیار کرکے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینگے ۔غزہ اور یوکرائن میں جنگ ہے اور طالبان عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کررہے ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو اپنے ممالک روانہ کرنے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے 5لاکھ افرادکو واپس ان کے وطن بھیجاجاچکا ہے پاکستان کو افغانستان سے سیکورٹی تھریٹ ہیں ایک سوال کے جواب میں پی سی آر سرٹیفیکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا ہر شہری برابر ہے ان کی تقسیم نہیں ہونی چاہئے۔

اس موقع پر چمبر آف کامرس کے صدر دارو خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دور جدید میں انسانی سوچ سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے بلوچستان کے نوجوان اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کو دور جدید سے روشناس کرائینگے، بلوچستان انفارمیشن اینڈ یوتھ ان پاور منٹ سوسائٹی کے صدر سمی شارق نے بتایا کہ ڈیجیٹل لیب کے قیام کے لئے نوجوانوں کو فوکس کیا جائے گا تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عالمی اداروں سے تعاون اور کڈنی سینٹر بھی تعمیر کی جائے گی اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر اطلاعات دارو خان اچکزئی اور سمی شارک نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔