جنرل الیکشن 2024 کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز اور ریٹرنگ آفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

تمام افسران بیوروکریسی سے لئے گئے ہیں اور ہر ضلع کا ڈی آر او وہاں کا ڈپٹی کمشنر ہوگا

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان منگل 12 دسمبر 2023 12:27

لودہراں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 دسمبر 2023ء ) ڈائریکٹر الیکشنز ابرار احمد جتوئی نے جنرل الیکشن 2024 کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسرز اور ریٹرنگ آفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، تمام افسران بیوروکریسی سے لئے گئے ہیں اور ہر ضلع کا ڈی آر او وہاں کا ڈپٹی کمشنر ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لودہراں عبدالرؤف مہر ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر لودہراں ، عامر نذیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریٹرنگ آفیسر این اے 154 ، سیدہ آمنہ مودودی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ریٹرنگ آفیسر این اے 155 ، محمد علی چیف آفیسر ضلع کونسل ریٹرنگ آفیسر پی پی 225 ، غلام حسین اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ریٹرنگ آفیسر پی پی 226 ، محمد فرقان اسسٹنٹ کمشنر لودہراں ریٹرنگ آفیسر پی پی 227 ، طاہر سعید ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ریٹرنگ آفیسر پی پی 228 تعینات کیا گیا ہے