y عام انتخابات، ضلع چنیوٹ کے ریٹرنگ آفیسرزکا نوٹیفیکیشن جاری

منگل 12 دسمبر 2023 18:00

cچنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2023ء) عام انتخابات 2024کے حوالے ضلع چنیوٹ کے ریٹرنگ آفیسرزکا نوٹیفیکیشن جاری تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف ضلع چنیوٹ کے لئے ریٹرنگ آفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاجس کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہونگے اسی طرح این اے 93 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری اور این اے 94 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید فرائض سر انجام دینگے جبکہ پی پی 94 لالیاں کے لیے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن چنیوٹ زاہدفرید جبکہ پی پی 97 بھوانہ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ طارق محمود ریٹرنگ آفیسر ہونگے اورپی پی 95 چنیوٹ 1 کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ظہیر عباس سنگرا جبکہ پی پی 96 چنیوٹ 2 کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ اشفاق احمد کوہلی ریٹرنگ آفیسر ہونگے ۔