ؓٹائون میونسپل کارپوریشن )نثار صدیقی )سکھر کا تیسرا عام اجلاس زیر صدارت ٹائون چیئرمین طار ق حسین چوہان کے منعقد ہوا

منگل 12 دسمبر 2023 20:30

<سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2023ء) ٹائون میونسپل کارپوریشن )نثار صدیقی )سکھر کا تیسرا عام اجلاس زیر صدارت ٹائون چیئرمین طار ق حسین چوہان کے منعقد ہوا اجلاس میں ٹائون آفیسر محمد علی لغاری ، ٹائون وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ ، ایکسئین ٹائون نصیب اللہ ڈومکی ،او ایس ٹائون عبدالغفار شیخ ، ٹائون کونسل آفیسر عبدالرزاق سولنگی سمیت ٹائون کی یوسیز چیئرمینز ، وائس چیئرمین سمیت ٹائون کونسل مرد و خواتین ممبران و متعلقہ ٹائون آفس کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میںپی ڈبلیو ڈی برانچ ایگزیکٹیو انجنیئر کی جانب سے شرکاء اجلاس کو ٹائون کی تعمیر و ترقی سمیت اسکی تزئین و آرائش جس میں مین ہولز کور ، سلیب ، کراس ، لائٹنگ ، مرمت، اینٹی ملیریااسپرے سمیت دیگر دفتری امور جس میں ٹائون چیئرمین ، ٹائون میونسپل آفیسر ، ٹائون ایکسئین کیلئی3عدد گاڑیوں ، انکروچمنٹ آفیسر اور عملے کیلئے سوزکی وین ، شہزورمزدا ، ملیریا اسپرے کیلئے مشین بمعہ سوزوکی وین ، ہیتھ برانچ کیلئے جمبو رکشہ لوڈر ، آربوریکلچر ڈپارٹمنٹ کیلئے واٹر ٹینک، ٹائون دفتر کی مختلف برانچز کیلئے 5عددکمپیوٹر سیٹ ،7عدد فائل ریک الماریاں ، کونسل سیکشن کیلئے 1عدد کیمرہ ، اسٹیشنری و پرنٹنگ پریس کیلئے کام ، ٹائون کی خستہ حالت عمارت کی مرمت ، رین ایمرجنسی کیلئے مختلف سائز کے مڈپمپ ، ڈیزل مشین، پائپ ،ایمرجنسی کام کیلئے 25سرچ لائٹ سمیت دیگر کاموں کیلئے تجویز پیش کی گئی شرکاء اجلاس کی جانب سے کونسل میں پیش کردہ تجاویز کو متفقہ رائے سے منظور کرتے ہوئے ٹائون چیئرمین کی ٹائون اور یوسیز کیلئے کی جانی والی کاوشوں کو سراہا گیا جس پر ٹائون چیئرمین طار ق حسین چوہان نے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ آپس میں متحد و متفق ہو کر ٹائون کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کی جا ئیگی ، بعد ازیں اجلاس زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران ٹائون چیئرمین طار ق حسین چوہان نے بتایا کہ نثار صدیقی ٹائون کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کاموں سمیت علاقہ مکینوں کو ہر ممکن بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشش کررہے ہیں ، مخالفین ہمیشہ تنقید کرتے ہیں ہمیں ان کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑیگا کیونکہ پی پی کے منتخب نمائندگان اپنے شہید قائدین کے فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہو کر اپنی عوامی خدمات کو سلسلہ جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پیش کردہ تجاویز پر جلد عملدرآمد کرایا جائیگا تاکہ تائون کے دفتری امور کو مزید بہتر کیا جاسکے