کراچی،کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 کارندے گرفتار

جمعرات 14 دسمبر 2023 16:59

کراچی،کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 کارندے گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2023ء) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے انچارج کے مطابق دہشت گرد افغانستان سے تربیت لے کر آئے تھے، دہشت گردوں کی شناخت محمد اشرف اور ذیشان حمید کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان نے اندرون سندھ سے تاجر کو اغوا کر کے خیبر پختون خوا لے کر جانا تھا۔انچارج نے بتایاکہ گرفتار دہشت گردوں نے تاوان کی رقم سے اسلحہ کی خریداری کرنا تھی۔