روسی شہری بغیرپاسپورٹ و ٹکٹ امریکا پہنچ گیا ، مقدمہ درج ، تحقیقات شروع

جمعرات 14 دسمبر 2023 20:39

روسی شہری بغیرپاسپورٹ و ٹکٹ امریکا پہنچ گیا ، مقدمہ درج ، تحقیقات شروع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2023ء) روسی شہری ڈینمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن سے بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کے امریکا پہنچ گیا۔ غیر ملکی کبر رساں ادارے کے مطابق سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا نامی روسی شہری کوپن ہیگن سے اسکینڈینیوین ایئر لائنز کی پرواز 931 کے ذریعے بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کیامریکا پہنچ گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق کے دوران امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن آفیسر کو سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا کا نام امریکا آنے والی کسی بھی بین الاقوامی فلائٹ کے مسافروں کی فہرست میں نہیں ملا۔

رپورٹ میں فلائٹ کے عملے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا فلائٹ میں مسلسل سیٹ بدلتا رہا اور دوسرے مسافروں سے بات کرنے کی کوشش کرتا رہا یہاں تک کہ اس نے جہاز کے عملے کے لیے رکھی گئی چاکلیٹ بھی کھانے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی حکّام نے سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا سے پاسپورٹ کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ اپنا پاسورٹ جہاز میں ہی بھول گیا ہے لیکن تحقیق کرنے پر اس کا یہ دعویٰ غلط نکلا۔

اس نے ایف بی آئی حکّام کو دورانِ تفتیش یہ بھی بتایا کہ وہ 3 دن سے سویا نہیں ہے اور کافی الجھن کا شکار ہے اسے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے اور اسے یہ بھی یاد نہیں کہ وہ بغیر پاسپورٹ اور ٹکٹ کے جہاز میں کیسے سوار ہوا۔ایف بی آئی نے سرگئی ولادیمیروچ اوچیگاوا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :