سانحہ APC اور سقوط ڈھاکہ کے حوالہ سے بہاولنگر پولیس کے ضلع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:08

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2023ء) سانحہ APC اور سقوط ڈھاکہ کے حوالہ سے گزشتہ روز بہاولنگر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے یاد رہے کہ 9سال قبل پشاور میں دہشتگردوں نے 16دسمبر کو معصوم بچوں اور ٹیچرز کو بے دردی سے شہید کردیا تھا اس واقعہ کے بعد پوری دنیا میں غم و غصہ پایا گیا پاک فوج نے اس واقعہ کے بعد ضرب عضب اور رد الفساد آپریشن شروع کرکے پاکستان کو دہشتگردوں کی لعنت سے پاک کیا اب پھر ملک دشمن عناصر دہشتگردی کی وارداتیں کرنے لگے ہیں جس میں پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے اداروں سے تعلق رکھنے والے جوان شہادت نوش فرما رہے ہیں پاک فوج نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے۔