پاکستان کو جاگیرداروں۔ظالموں۔ قابضوں۔ خاندانی سیاست۔جاگیرداری جموریت اور موروثی سیاست سے اس آزاد کرانا ہے ،خالد مقبول صدیقی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 16 دسمبر 2023 13:13

پاکستان کو جاگیرداروں۔ظالموں۔ قابضوں۔ خاندانی سیاست۔جاگیرداری جموریت ..
میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 دسمبر 2023ء) میرپورخاص یوم شہداء جلسے کے موقع پر کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی جے جسلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جاگیرداروں۔ظالموں۔ قابضوں۔ خاندانی سیاست۔جاگیرداری جموریت اور موروثی سیاست سے  آزاد کرانا ہے ۔ہم بڑے خوش نصیب تھے جو ہمیں آزادی ملی۔ ہم بڑے بد نصیب ہیں کہ ہم نے اپنی آزادی کی قدر نہیں کی ۔

ہم نے اس ملک کے خاطر بیس لاکھ جانوں کی قربانی دی ہے۔ اس کے باوجود آزادی کی قدر نہ ہو سکی اس لئے پاکستان آزادی کے بعد ان کے ہاتھ لگا جو دنیا کے بہترین غلام تھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہادت کے لکیر کے محافظ ہیں  اس ملک کو لگانے سجانے میں خون جو لگا ہے وہ ہمارے دادا باپ اور بھاٸیو کا لگا ہے ۔جو اپنے شہیدوں کو یاد رکھتے ہیں تاریخ  انہیں کبھی نہیں بھولتی ہمارے آجداد نے پاکستان بنانے کا وعدہ کیا تھا اور آج ہم پاکستان بچانے کا وعدہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

آپ اورہم آزاد ہیں لیکن اب ہم نے پورے پاکستان کو آزاد کرانا ہے ہم نے ملک کی آزادی کی خاطر 20 لاکھ جانیں قربان کی ہے اس کے بعد بھی ہمیں آزادی کی قدر نہیں ہے  انگریزوں کے ایجنڈوں پر چلنے والے قابضوں سے ملک کو آزاد کروانا ہے ۔ خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان کو پاکستانیوں کے حوالے کرو ملک کے وساٸل ارسال پاکستانیوں کے حوالے کرو میرپورخاص کراچی حیدرآباد میرپورخاص چلتا ہے  تو تبھی ملک چلتا ہے۔