ٖپاکستان اورنیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 16 دسمبر 2023 22:13

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2023ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18 دسمبر بروز پیر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے 131 رنز اور دوسرے میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے اس سے قبل نیوزی کو تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 2-1 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :