ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کیخلاف توہین عدالت کیس میں بڑی پیشرفت
عدالت اختیارات سے تجاوز کرکے ایم پی او جاری کرنے کا کیس 16 جنوری سے روزانہ کی بنیاد پر سنے گی
ہفتہ 16 دسمبر 2023 23:03
(جاری ہے)
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد اوردیگربیان حلفی یا کوئی دستاویزجمع کرانے چاہتے ہیں تو کرا سکتے ہیں، شہریارآفریدی کے خلاف اختیارات سے تجاوزکرکے ایم پی اوجاری کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری ہے۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر و دیگر دو افسران کے خلاف بھی توہین عدالت کاروائی جاری ہے۔خیال رہے کہ شہریار آفریدی توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے این ای53 اور پنجاب اسمبلی کے پی پی 10 کی حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چوہدری نثار کے قریبی دوست شیخ ساجد الرحمن کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دینے کی درخواست کا فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں کرتے ہوئے متعدد اعتراضات کو نمٹانا پڑتا ہے، ضروری نہیں الیکشن کمیشن تفصیلی وجوہات بیان کرے، این اے 53 اور پی پی 10 کی حلقہ بندیوں میں کوئی قانونی سقم نہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں میں عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں، درخواست گزار وکیل بھی بیضابطگی کی نشاندہی کرنے سے قاصر رہے، این اے 53 اور پی پی10کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ دیتے ہوئے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 35 اور این اے 36 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی تھیں۔عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو تمام فریقین کو دوبارہ سن کر ازسر نو حلقہ بندی کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.