قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان چندروز میں کیا جائے گا، امیر جے یوآئی جیکب آباد

پیر 18 دسمبر 2023 18:52

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان آئندہ چندروز میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ میں این اے 191 سیٹ کے لئے دونوں اضلاع کا مشترکہ اجلاس کل بروز منگل کو ہورہا ہے جبکہ پی ایس تین جیکب آباد کے لئے تعلقہ گڑہی خیرو کی سفارش پرامیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے فرزند مولانا طارق محمود سومرو کا نام صوبائی قیادت کو بھیجا ہے۔

متعلقہ عنوان :