این اے 2 سوات ون کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات ریٹرننگ افسر مقرر ،نوٹیفیکیشن جاری

منگل 19 دسمبر 2023 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن نے این اے 2 سوات ون کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات (جنرل) سہیل احمد خان کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کر کے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

این اے 2 سوات ون کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک ریٹرننگ آفیسرکیساتھ ان کے دفتر میں جمع کراسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر این اے 2 سوات ون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات (جنرل) سہیل احمد خان کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔