عام انتخابات، 6 آر اوز اور 12 اسسٹنٹ آر اوز نے حلف اٹھا لیا

بدھ 20 دسمبر 2023 22:46

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2023ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے جنرل الیکشن کے سلسلہ میں 6 آر اوز اور 12 اسسٹنٹ آر اوز سے حلف لیا، تفصیلات کے مطابق ضلع چنیوٹ میں 2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں کے لئے ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے حلف لیا ، این اے 93 کے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو الطاف حسین انصاری ، این اے 94 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا جبکہ پی پی 94 کے لئے چیف آفیسر زاہد فرید ،پی پی 95 کے لیے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ظہیر سنگرا ، پی پی 96 کے لیے اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد جبکہ پی پی 97 کے لئے اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ طارق محمود نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا ، اسکے علاوہ 12 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز نے بھی حلف اٹھایا ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ناصر مقصود بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر /ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ تمام ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز اپنی زمہ داری احسن انداز سے نبھائیں گے۔