سانپوں کی لڑائی کے قریب گولف کھیلتے شخص کی ویڈیو وائرل

جمعرات 21 دسمبر 2023 21:02

سانپوں کی لڑائی کے قریب گولف کھیلتے شخص کی ویڈیو وائرل
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2023ء) آسٹریلیا کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہے جس میں ایک شخص کو دو لڑتے سانپوں کے بالکل قریب گولف کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر برسبین کا ہے جہاں ایک شخص کو لڑتے ہوئے دو نر سانپوں سے چند میٹر کے فاصلے پر گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتنے قریب سانپوں کو دیکھ کر بھاگنے کے بجائے نامعلوم شخص آرام سے گولف کا شاٹ لگا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہری کو سانپوں کی موجودگی میں اس قدر بے پروا ہوتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ بہت سے لوگوں نے گولفر کو بہادر کے خطاب سے نوازا جب کہ دوسروں نے اس کے پرسکون رویے کی تعریف کی۔ایک صارف نے لکھا کہ ا?سٹریلوی کسی اور ہی مٹی سے بنے ہیں۔ ہمیں ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے جبکہ دوسرے صارف نے ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کی بہادری کی تعریف کی اور کہا، ’’کوئی بھی کیمرہ مین کی بات نہیں کررہا جو گولف کھیلنے والے شخص سے زیادہ سانپوں کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :