مظفرگڑھ،تحریک انصاف کے گرفتار راہنما گرفتاری کے بعد رہا

جمعہ 22 دسمبر 2023 14:54

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2023ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے سابق وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار سردار عبدالقیوم خان جتوئی،حلقہ این اے 178 کے امیدوار اور امیدوار پی پی 273سردار داؤد خان جتوئی کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

امیدوار ایم پی اے حلقہ 274 سردار حاجی رسول بخش جتوئی کو ان کے گھر علی پورسے حراست میں لے لیا گیا ۔پولیس اور خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی تصدیق بھی کر دی۔تینوں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے امیداوار ہیں۔ بعد ازاں خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا ہے۔\378