اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا76واں یوم تاسیس کل ہفتہ کو منایا جائے گا

جمعہ 22 دسمبر 2023 22:27

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2023ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا76واں یوم تاسیس کل23دسمبر ہفتہ کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی نی23دسمبر1947ء کو رکھی تھی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنمائوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،سیّد منور حسن،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،سابق امریکی سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔