گورنر سندھ نے حکومت سندھ کے مالی تعاون سے نئے تعمیر شدہ مہران کیڈٹس میس کا افتتاح کردیا
ہفتہ 23 دسمبر 2023 20:50
(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے کیڈٹ کالج سانگھڑ کوکیڈٹس کی جانب سے تعلیمی بورڈ میں شاندار نتائج کے حصول پران کی کاوشوں کو سراہا اور طلباکو بہترین تربیتی سہولیات فراہم کرنے پر کالج انتظامیہ کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان بالخصوص ساحلی پٹی اور سندھ کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاک بحریہ کے کردار کو بھی سراہا۔ گورنر سندھ نے کیڈٹ کالج سانگھڑ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر چیئرمین بورڈ آف گورنرز کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر سندھ نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، جس میں اعزازی ایوارڈ اسٹک آف آنر سابق کیڈٹ ابنِ عبداللہ اور بیج آف آنر سابق کیڈٹ رانا شہریار کو دیا گیا، جبکہ کیڈٹ محمد کبیر (سینئر)اور کیڈٹ محمد حذیفہ (جونیئر)پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔ جبکہ چیمپئن ٹرافی جام صادق علی ڈویژن نے حاصل کی۔ گورنر سندھ نے سابق کیڈٹ مسٹر جواد لاڑک ، سابق کیڈٹ میجر محمد آصف خٹک اور سابق کیڈٹ لیفٹیننٹ کمانڈر محمد شعیب کو کیڈٹ کالج سانگھڑ کی طرف سے''بیسٹ المنائی ایوارڈ''حاصل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ گورنر سندھ نے حکومت سندھ کے مالی تعاون سے نئے تعمیر شدہ مہران کیڈٹس میس کا بھی افتتاح کیا ،جس میں ایک ہزار کیڈٹس کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے اور بہترین سہولیات سے آراستہ ہے۔ گورنر سندھ نے یادگار کے طور پر ایک پودا بھی لگایا، انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل پر کیڈٹ کالج سانگھڑ کی کاوشوں کو سراہا۔ گورنر سندھ نے کیڈٹس کی جانب سے پیش کی گئی سائنس، آرٹس اور ثقافتی نمائش کو بھی دیکھا اور کیڈٹس کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کی۔ قبل ازیں پرنسپل کیڈٹ کالج سانگھڑ کموڈور ذیشان علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیڈٹ کالج سانگھڑ نے اپنے سازگار ماحول کے ذریعے ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیڈٹس کو صحت مندانہ ماحول فراہم کرکے متلفح شعبہ ہائے زندگی کے لیے تیار کیاجاتا ہے جن میں دفاع، سول سروسز، میڈیکل، انجینئرنگ اور مختلف شعبے شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.