انتخابات 2024، اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کی ترجیحی فہرست جاری

اتوار 24 دسمبر 2023 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 دسمبر2023ء) الیکشن کمیشن سندھ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کے ترجیجی امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔اتوار کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی کے ان نشستوں کے لیے ترجیحی امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی۔قومی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے پیپلز پارٹی کے ترجیحی امیدواروں کی فہرست میں رمیش لعل، نوید عامر جیوا، رمیش کمار وانکوانی، لعل چند اٴْکرانی، عمران افیق اٹھول، نصیب چند، جعفر جیارج، بصرو جی، ایڈون مسیح اور بیاری لعل شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے رانا ہمیر سنگھ، گیان چند ایسرانی، مکیش چاؤلہ، کھٹو مل جیون کو ترجیجی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی سے پہلی مرتبہ مخصوص نشست کے لیے شام سندر ایڈوانی کی شکل میں ایک نیا چہرہ متعارف کروایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی سے اقلیتی مخصوص نشست پر نوید انتھونی، سادھو مل سریندر، مور لعل، موہن لعل کوہستانی، پونجو مل بھیل اور راکیش کیسوانی ترجیجی فہرست میں شامل ہیں۔

سندھ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست میں شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، سید شہلا رضا، مہتاب اکبر راشدی، مسرت رفیق مہیسر، ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، ڈاکٹر شازیہ ثوبیا اسلم سومرو، ناز بلوچ، سحر کامران مدثر، شرمیلا فاروقی، شازیہ نظامانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سندھ اسمبلی سے خواتین کی مخصوص کے کے لیے پیپلز پارٹی کی ترجیحی فہرست میں عذرا پیچوہو، سیما خرم، تنزیلہ اٴْم حبیبہ، ریحانہ لغاری، بی بی یاسمین شاہ، نزہت پٹھان، ماروی راشدی، سعدیہ جاوید، فرزانہ حنیف بلوچ، ڈاکتر سجیلہ منظور لغاری، حنا دستگیر، رخسانہ شاہ، ہیر سوہو، ندا کھوڑو، ڈاکٹر غزنہ خالد، صائمہ ا?غا، روما صباحت مشتاق، عروبہ ربانی، خیرالنسا مغل، ملیحہ منظور، شازیہ کریم سانگھڑ، شاہینہ شیر علی، سیتا افضل سید، روبینہ قائم خانی، غزالہ سیال، کلثوم اختر چانڈیو، شمع عارف مٹھانی اور شبانہ خان شامل ہیں۔

عام انتخابات میں کامیابی کے تناسب سے قومی و صوبائی اسمبلی خواتین و اقلیتیوں کی مخصوص نشستیں ترجیح فہرست کی ترتیب سے نشستیں دی جائیں گی۔