ظ*فکر باچاخان ہی وطن اور قوم کی ترقی خوشحالی کی ضامن ،رہنما عوامی نیشنل پارٹی

اتوار 24 دسمبر 2023 23:40

Dقلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2023ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فکر باچاخان ہی وطن اور قوم کی ترقی خوشحالی کی ضامن ہے ابن الوقت ٹولیاں حقیقی تحریک کی متبادل ثابت نہ ہوسکی باچاخان مراکز نہ صرف پشتون افغان وطن میں بلکہ دنیا بھر میں امن ترقی خوشحالی پشتون ولی بشر دوستی کی علامت ہے نومنتخب ضلعی ذمہ داران کو باچاخان مرکز تیار کرنے پر داد دیتے ہیں 8 فروری کو منعقد ہونیوالے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر ضلعی صدر محمد خان کاکڑ مرکزی یوتھ افئیرز سیکرٹری خان زمان کاکڑ پی بی 3قلعہ سیف اللہ کے لئے نامزد امیدوار ملک امان اللہ کاکڑ این اے 251قلعہ سیف اللہ کم ژوب کم شیرانی کیلئے نامزد امیدوار حاجی شفیع میرزئی ضلعی جنرل سیکرٹری قاہر خان کاکڑ اور عبدالوہاب نے باچاخان مرکز قلعہ سیف اللہ اور اجمل خٹک لائبریری کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ فکر باچاخان جو ایک صدی سے زائد پرخار اور کٹھن سفر پر محیط ہے اس میں فعال منظم تنظیمی ربط اور باچاخان مراکز کو کلیدی کردار حاصل ہے باچاخان نے سردریاب میں مرکز کی سنگ بنیاد رکھا گو کہ وقت کے فاشسٹوں نے اسے بموں سے اڑایا لیکن آج دنیا اس بات کی اعتراف کررہی ہے کہ فخر افغان باچاخان عدم تشدد کے فلسفے کا حقیقی بانی ہے مقررین نے کہا کہ اس ملک میں حقیقی قوتوں کا راستہ ہمیشہ ابن الوقت ٹولیوں سے روکنے کی کوششیں کی گئی جو شاید آج بھی جاری ہے لیکن یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ وطن کی ننگ و ناموس کی خاطر جان کی قربانی سے دریغ نہ کرنیوالے جانثار قیادت اور کارکن ہی تاریخ میں زندگی وجاوید رہیگا انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ 8فروری کو منعقد ہونیوالے انتخابات میں فکر باچاخان کے متوالوں کی کامیابی کیلئے اولسی رابطہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں بعد ازاں صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی اور دیگر صوبائی ومرکزی رہنماں نے باچاخان مرکز قلعہ سیف اللہ اور اجمل خٹک لائبریری کا افتتاح کیا اس موقع پر کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی