قدوس بزنجو نے اپنے حلقے کی سیا ست کا آغاز لسبیلہ کے علا قے سے کیا ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں کب جا ئیں گے ،سابق وزیر اعلی بلو چستان جام کما ل خان

پیر 25 دسمبر 2023 20:25

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2023ء) سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان نے کہا ہے کہ قدوس بزنجو نے اپنے حلقے کی سیا ست کا آغاز لسبیلہ کے علا قے سے کیا ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں کب جا ئیں گے اور وہا ں کب انتخابی مہم شروع کریں گے ، ڈاکٹر عبد المالک بلو چ کے علا وہ ابھی تک کسی سے بھی انتخابی حوالے سے نشست نہیں ہو ئی ہے ،نیشنل پارٹی سے لسبیلہ ، آواران ، حب میں اتحاد ہے ، پیپلز پارٹی سے اتحاد کے حوالے سے جو قائد ین فیصلہ کریں گے اس پر عمل در آمد کیا جا ئے گا لسبیلہ حب کے عوام جو ہمارے حق میں فیصلے کرے گی ہمیں قبو ل ہو گا ہم نے اپنی کا میابی کا فیصلہ اللہ تعالی اور عوام پررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ںنے کوجام گر وپ کے سرگر م رہنما وڈیر ہ جمن شیخ ، وڈیر ہ نذیر شیخ اور کونسلر سیف اللہ شیخ کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر معروف قبا ئلی شخصیت نوابز ادہ زرین خان مگسی ، شہزاد ہ جام محمد ،وڈیرہ عطا ء اللہ بلو چ ، انور رونجھو ، محمد بخش رونجھو وڈیر ہ زبیر گجر ، عظیم سنیاں سمیت لوگو ں کی کثیر تعداد موجود تھی نو اب جام کما ل خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قدوس بزنجو نے اپنے حلقے کی سیا ست کا آغاز لسبیلہ کے علا قے سے کیاہے ہم اس دن کے انتظا ر میں ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں کب جا ئیں گے اور وہا ں کب انتخابی مہم شروع کریں گے ،لا کھڑا کے جلسے میں مقامی لو گ کتنے تھے اور دیگر اضلا ع کے لو گ کتنے تھے انہو ں نے کہاکہ ہم عوام کے پاس اپنی کا رکردگی کی بنیاد پر جا ئیں گے لسبیلہ کے عوام سے ووٹ کا تعلق نہیں ہے اگر ووٹ کا تعلق ہو تا تو چا ر سال تک غائب رہتے ، الیکشن کے وقت نمودار ہو تے بلکہ ہمارا عوام سے قبا ئلی اور سیاسی بنیاد پر تعلق تھا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا ہم عوام کے سامنے کھلی کتا ب کی طر ح ہیں لسبیلہ حب کے عوام جو ہمارے حق میں فیصلہ کرے گی ہمیں قبو ل ہو گا ہم نے اپنی کا میابی کا فیصلہ اللہ تعالی اور عوام پر رکھا ہے اور ہمیں امید ہے کہ لسبیلہ اور حب کے عوام ہمیں عزت دیتے ہو ئے کا میابی سے ہمکنا رکریںگے انشاء اللہ ہم اپنی ذمہ داری کو احسن انداز میں پورا کریں گے، جام کمال خان نے سوال کے جواب میں کہا کہ نیشنل پارٹی سے لسبیلہ ، آواران ، حب میں بر قرار ہے ڈاکٹر عبد المالک بلو چ سے ملاقات ہو ئی ہے اور ہم ایک پیج پر ہیں جبکہ علی حسن زہری کے ساتھ بلد یا تی الیکشن کے بعد اتحاد ہو ا تھا اب ہما رے قائد ین اور پیپلز پارٹی کے قائد ین جو فیصلہ کریں گے اسی کو مد نظر رکھتے ہو ئے آگے جا ئیں گے وقت کے ساتھ دیکھتے ہیں کہ قائدین کی طر ف سے کیا فیصلے آتے ہیں انہو ںنے کہاکہ عوام اپنے نما ئند ے کو مشکلات میں اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ، ہمارے بزرگو ں نے لسبیلہ و حب کے عوام کی خدمت ہے کہ اسی طر ح ہم نے عوام کی خدمت کا سلسلہ جا ری رکھا ہے انہوں نے سوال کے جواب میں کہاکہ بھو تانی بر ادران سے دو ڈھا ئی سال تک اپوزیشن رہی ہے انہوںنے اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور ہم نے بھی بھر پوراپوزیشن کی بھو تانی برادران سے اختلافات ا?ج بھی ہیں اور بہت سی چیزوں پر اعتراض ابھی بھی ہیں بھو تانی برادران نے تینوں سیٹوں پر کاغذات جمع کرائے ہیں اورمیں نے بھی کاغذات جمع کرائیں ہیں انہو ں نے کہاکہ ڈاکٹر عبد المالک بلو چ کے علا وہ ابھی تک کسی سے بھی انتخابی حوالے سے نشست نہیں ہو ئی ہے نہ ہی بھو تا نی بر ادران سے اور نہ ہی علی حسن زہری سے نشست ہو ئی ہے۔