سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات ، بھائی اسد حیات کا (ن)لیگ میں شمولیت کا امکان

منگل 26 دسمبر 2023 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2023ء) سابق وفاقی وزیر فیصل حیات اور ان کے بھائی اسد حیات کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ ) کو ایک روزہ دورے پر جھنگ جائیں گے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کے دورہ جھنگ کے دوران سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات سے ملاقات کا امکان ہے اور اس موقع پر فیصل صالح حیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے ۔پارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔شہبازشریف جھنگ میں پارٹی کے ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کریں گے۔