ﷺرہنما جی ڈی اے سید زین شاہ کے این اے 208 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 38 اور پی ایس 39 نواب شاہ سے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 26 دسمبر 2023 20:15

% کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2023ء) صدر سندھ یونائیٹڈ پارٹی و رہنما جی ڈی اے سید زین شاہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 208 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 38 اور پی ایس 39 نواب شاہ سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئیے گئے ہیں، دریں اثنا چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی سید جلال محمود شاہ نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی ترجمان خواجہ نوید امین نے جلال محمود شاہ کے الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تصدیق کی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ جلال محمود شاہ بیماری کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں، ان کی جگہ قومی اسمبلی کے حلقے 122 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے 77 سے روشن علی برڑو، جبکہ منیر حیدر شاہ صوبائی اسمبلی کے حلقے 178 سے حصہ لیں گی