Live Updates

عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے انکشافات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، حافظ حمد اللہ

بدھ 27 دسمبر 2023 21:06

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے نجی ٹی وی کو انٹرویو نے کئی راز کھول دیئے ہیں،نعیم بخاری کی15دسمبرکا انٹرویو قابل غور اور تحقیقات کا متقاضی ہے،نعیم بخاری نے بتایا کہ کس طرح بانی پی ٹی آئی کو ملک سے باہربھیجنے کی کوشش ہورہی ہے،اب لوگوں کو سمجھ آگیا ہوگا کہ بشری بی بی نے کیوں غیرملکی شخصیت سے ملاقات کی تھیں،نعیم بخاری نے یہ راز بھی کھولا کہ راناثناء اللہ پرہیروئن کا جھوٹا مقدمہ کس نے بنوایا،نعیم بخاری نے واضح بتایا کہ قمرباجوہ نے ان کے پاس اپنا بندہ بھیجا کہ راناصاحب کیخلاف کیس چلائیں،محمدبن سلمان کی گھڑی بیچنے اورالقادرٹرسٹ پر بھی عمران خان کے اپنے وکیل نے سوالات اٹھادیئے،انہوں نے کہا کہ نعیم بخاری نے واضح کہا کہ وہ کابینہ میں ہوتے تو دونوں کام کرنے سے منع کرتے،نعیم بخاری نہ صرف پانامہ کیس بلکہ بانی پی ٹی ائی کے صادق امین والے کیس میں بھی وکیل تھے،حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کیاانکے اپنے وکیل کے انٹرویو کے بعد بانی پی ٹی آئی صادق اورامین رہے ہیں ہم نعیم بخاری کے ان تمام انکشافات پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات