بورے والا پی ٹی آئی کے دو امیدواران کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج

بدھ 27 دسمبر 2023 23:04

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) پی ٹی آئی کے دو امیدواران کے خلاف بجلی چوری کے مقدمات درج، مقدمات تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ فتح شاہ میں درج ہوئے، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے راہنماء سابق ایم این اے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 156چوہدری نذیر احمد جٹ کے خلاف ایس ڈی او مدینہ ٹاون کی مدعیت میں انکے ڈیرہ واقع ہسپتال روڈ پر نصب میٹر سے بجلی چوری کرنے کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے راہنماء امیدوار حلقہ این اے 156 خالد زبیر نثار ڈوگر کے خلاف انکے ڈیرہ واقع 465/ای بی پر میٹر سے بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایس ڈی او عظیم آباد کی درخواست پر تھانہ فتح شاہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا دونوں راہنماؤں نے ان مقدمات کو شرمناک انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدواران کو الیکشن سے روکنے کے لئے ہمارے خلاف نگران حکومت(ن) لیگ کے ایماء پرریاستی اداروں کا استعمال کررہی ہے جو کہ انتہائی شرمناک ہے۔