ح* 8 فروری پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے، خالد عزیز آرائیں

y انشا اللہ کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی ہم پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں اتر رہے ہیں انشا اللہ بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، صدر حیدرآباد پاکستان مسلم لیگ (ن)

بدھ 27 دسمبر 2023 19:45

م حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) حیدرآباد پاکستان مسلم لیگ ن ڈویژنل صدر خالد عزیز آرائیں نے کہا ہے کہ 8 فروری پاکستان کا اہم ترین الیکشن ہونے جا رہا ہے انشا اللہ کامیابی پاکستان مسلم لیگ ن کی ہوگی ہم پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں الیکشن میں اتر رہے ہیں انشا اللہ بھرپور کامیابی حاصل کرینگے میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف جلاوطنی کے بعد وطن واپس تشریف لائے ہیں جس سے پارٹی میں بے پناہ جوش و جزبہ ابھرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماں اور ورکروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سید فاروق مشتاق میر یاسر تالپور رانا راشد تراب علی ہروہی سید علی رضا شاہ زاہد آرائیں سلمء نو پوٹواور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر احمد میمن کی قیادت میں انشا پورے سندھ سے پاکستان مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کریگی میاں محمد نواز شریف ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے غریب عوام کی بات کی ہے اور اس بار بھی وہ ملک کو ترقی دیکر اندھیروں سے نکالیں گے اور مایوسی کا خاتمہ کرینگے میاں محمد نواز شریف کے اقتدار میں آنے سے ملک معاشی بحرانوں سے نکلے گا اور باشعور عوام ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائیں گے میاں محمد نواز شریف پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جنہیں عوام کی ترقی خوشحالی اور وطن کی سلامتی غزیز ہے اسلئے وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا اور پاکستان میں شریف برادران کا کردار ہمیشہ قائم و دائم رہے گا ہم انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت کرینگے اور ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شہروں سے اندھیروں کا خاتمہ کر کے روشنیوں میں تبدیل کرینگے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جو عوامی خدمت کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ لیتی ہی