&لاہور،پیپلز پارٹی کی جنرل،خواتین و اقلیتی نشستوں پر متعدد رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی منظور

بدھ 27 دسمبر 2023 19:45

ةلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) صوبائی دارلحکومت سمیت وسطی پنجاب سے پیپلز پارٹی کی جنرل،خواتین و اقلیتی نشستوں پر متعدد رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئیگئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر،ثمینہ گھرکی،نتاشا دولتانہ،نیلم جبار،شگفتہ چودھری،سامنا ملائکہ رضا۔پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر شازیہ عابد،نیلم جبار،نرگس فیض ملک،لبنی طارق،سونیا خان،لبنی طارق،شاہدہ جبیں،نایابگوہر اور گوہر جمال شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی۔

(جاری ہے)

مخصوص نشستوں پر ایڈون سہوترا،جاوید رضا ریمنڈ،سارہ سموئیل اور کے کے کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گیے ہیں،جنرل نشستوں پر پی پی 166,اور این اے 125سے رانا جمیل منج،پی پی 165سر رانا دلشاد، 159سے سید عمر شریف بخاری،این اے 90سے عزیز الرحمن۔این اے 118اور پی پی 147سے عامر نصیر بٹ،این اے 123رانا ضیا الحق،پی پی 97سے فخر النسائ ،پی پی 161سے اسلم گل، فیصل میر،خرم پرویز، خلیل کامران،پی پی 157سعود طاہر،پی پی 76سے محمد نواز ،پی پی 49ڈے اسلم زوار سلہری،پی۔پی 191سے جہانزیب احمد،پی پی 162سے نادیہ شاہ، پی۔پی 169سے سردار اکرم ایڈوکیٹ کے تا حال کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں