شیخوپورہ ، ٹک ٹاک بناتے موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی ، 3نوجوان جاں بحق

بدھ 27 دسمبر 2023 21:00

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) شیخوپورہ میں ٹک ٹاک کے شوق نے تین قیمتی جانیں لی لیں۔تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں کا ٹک ٹاکر محمد انس صائم اپنے ماموں عرفان اور دوست کے ہمراہ وزیر آباد جا رہا تھا کہ راستے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تینوں نوجوان جان شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :