مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کی دو قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرالیکشن لڑے گی ، اشرف ساگر

بدھ 27 دسمبر 2023 22:00

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2023ء) مسلم لیگ (ن )مکران کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کی دو قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرالیکشن لڑے گا ۔اشرف ساگر نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ این اے 258 پنجگور کم کیچ سے ڈاکٹر محمد ایوب امیدوار ہیں این اے 259 سے عطاء اللہ محمدزئی مسلم لیگ کے امیدوار ہونگے جبکہ صوبائی اسمبلی کا حلقہ پی بی 27 گوادر سے معتبر برکت رند پی بی 25 بلیدہ زعمران سے عطاء اللہ محمد زئی / عبدالقدیر بلوچ پی بی 26 تمپ کیچ ٹو سے شعیب احمد گاجیزئی پی بی 27 مند دشت سے شاہد اسحاق پی بی 28 ناصر آباد کیچ سے منظور احمد پی بی 29 پنجگور ون سے اشرف ساگر اور پی بی 30 ٹو سے ڈاکٹر محمد ایوب مسلم لیگ (ن )کے امیدوار ہونگے اشرف ساگر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عوام میں کافی پزیرائی مل رہا ہے مکران میں جو امیدوار میدان میں اتارے جارہے ہیں وہ اعلی تعلیم یافتہ اور بے داغ ماضی کے مالک ہیں عوام اس طرح کے سنجیدہ نمائندوں کا انتخاب کرکے مسائل سے نجات پاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عنقریب ان امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیا جائے گا مسلم لیگ کے مرکزی قائدین خصوصاً میان محمد نواز شریف مریم نواز اور میاں شہباز شریف کی یہ خواہش ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل ہوں اور بلوچستان بھی دیگر صوبوں کے برابر ترقی کرے ۔