kکمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی کے زیر صدارت اجلاس

ٰ الیکشن کمیشن کے جاری ضابطہ اخلاق پربلاتفریق سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،کمشنر

بدھ 27 دسمبر 2023 22:50

ذ*تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2023ء) کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد عمرانی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے حوالے سے مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع کیچ گوادر اور پنجگور میں امن و امان کی صورت حال، ِ،پولنگ عملے، پولنگ اسٹیشنوں پر حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی سمیت دیگر امور کاجائزہ لیاگیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پربلاتفریق سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی، ڈپٹی کمشنر پنجگور ممتاز کھیتران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ (ریونیو) منور حسن مگسی, ڈی آئی جی مکران رینج مسرور عالم کلاچی،ڈی پی او کیچ ضیاء مندوخیل، ڈی پی او گوادر کیپٹن ر ظہیب محسن، ڈی پی او پنجگور سید فاضل شاہ بخاری کے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے حوالے سے موثر کو آرڈی نیشن کو یقینی بنایا جائے صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے ہدایات جاری کیے ہیں کہ دور دراز علاقوں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں میں پولنگ میٹریل کو بروقت پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں تاکہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی الیکشن احسن طریقے سے منعقد کیے جاسکیں اجلاس میں پٹی کمشنرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی پلان تشکیل دیں تاکہ مکران ڈویژن میں پرامن طریقے سے الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنایا جاسکے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے دوران پولنگ عملے کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات سمیت مواصلاتی نظام کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ الیکشن کمیشن میں پولنگ کے نتائج بروقت پہنچائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے آفس کے ساتھ مل کر ایک جوائنٹ الیکشن کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں تاکہ باہمی رابطے کے ذریعے الیکشن کے عمل کو مانیٹر کیا جاسکے اجلاس میں کمشنر مکران نے حساس پولنگ اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور بیٹری سے چلنے والے لائٹس کی فراہمی پر بھی زور دیا