بھارت، ہاتھی گیٹ توڑکر عدالت کے احاطے میں داخل

ہاتھی نے افراتفری مچادی،محکمہ جنگلا ت کے حکام پکڑ کر لے گئے

جمعرات 28 دسمبر 2023 16:44

بھارت، ہاتھی گیٹ توڑکر عدالت کے احاطے میں داخل
ہریدوار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) بھارت میں ایک ہاتھی عدالت کے احاطے میں گھس گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جنگلی ہاتھی کو گیٹ توڑ کر عدالت کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں عینی شاہد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہاتھی نے عدالت کے احاطے میں داخل ہوکر افراتفری پھیلا دی اور عدالت کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہاتھی کے عدالت کے احاطے میں گھسنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال دیکھ کر حکّام نے فوری طور پر محکمہ جنگلات کو اطلاع دی۔رپورٹ کے مطابق، شکایت موصول ہوتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہاتھی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں چلانے جیسے حربے استعمال کیے اور اسے وہاں سے لے گئے۔