Live Updates

تشکیل اور ٹیکس نظام میں اصلاحات سے قبل چیمبرز اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، فواد اسحق

جمعرات 28 دسمبر 2023 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2023ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے کہا ہے کہ معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور ٹیکس نظام میں اصلاحات سے قبل چیمبرز اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے جبکہ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران اور قیمتوں کو کنٹرو ل کرنے کے لئے انڈیپنڈنٹ پاورپروڈیوسرز (IPPs) معاہدوں پر نظرثانی کرے اور خیبر پختونخوا کی صنعتوں کوسستے نرخوں پر بجلی وگیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز 34ویں سینئرمینجمنٹ کورس آفیسرز ان لینڈ سٹڈی ٹورنیشنل انسٹی ٹیوٹ اسلام آبا د کے ڈائریکٹنگ سٹاف محمد عمران کی سربراہی میںمختلف حکومتی اداروں کے زیر تربیت سینئرافسران کے وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اعجاز خان آفریدی ،ْ ایگزیکٹوممبر محمد اسماعیل صافی ،ْ سابق صدر فیض محمد فیضی ،ْ سابق سینئر نائب صدور ضیاء الحق سرحدی ،ْ عمران خان مہمند ،ْسابق نائب صدر شجاع محمد اور سابق ایگزیکٹو ممبر محمد اورنگزیب ،ْ اشتیاق محمد ،ْ فضل واحد بھی موجود تھے ۔

اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے تاریخ اور مقاصد کے حوالے سے NIM اسلام آباد کے زیر تربیت سینئرافسران کو ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے تفصیلی طور پربریفنگ دی گئی۔سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے کہا کہ معاشی پالیسیوں کے تشکیل میںبیوروکریسی کاکرداربہت اہم ہے تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور ٹیکس نظام میں اصلاحات سے قبل چیمبرز اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور ان کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں تاکہ ان کے نفاذ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جاسکے۔

سرحد چیمبر کے صدرفواد اسحق نے سینئر افسران کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کوبلا تعطل اور سستے نرخوں پر بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات متعارف کروا کر ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا گیس میں خود کفیل اور سرپلس گیس پیدا کرنیوالا صوبہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں گیس کی پیداوار 550 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کا کل گیس کا استعمال 196 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں خیبر پختونخواکی صنعتیں صرف 35 ایم ایم سی ایف ڈی اور 40 ایم ایم سی ایف ڈی سی این جی سیکٹر استعمال کرتا ہے لیکن اس کے باوجود اس صوبہ کو ہی گیس کی بلا تعطل فراہمی میسر نہیں اور خیبر پختونخوا کو مہنگے داموں گیس بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر خیبرپختونخواکا پہلا حق ہے لیکن گذشتہ 13 سالوں میں صوبہ کی انڈسٹریز کو گیس کا کوئی کنکشن نہیں دیا گیا۔سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق نے غیر قانونی تجارت / اسمگلنگ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ کے خاتمے کیلئے 224 آئٹمز کی ڈیوٹیز / ٹیرف کو افغانستان اور ایران کے برابرلایا جائے تو اسمگلنگ سے چھٹکاراپایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر صنعتوں پرویلنگ چارجز پر بجلی کی فراہمی کی تجویز بھی پیش کی ۔ بعد ازاں سینئرمینجمنٹ کورس آفیسرز ان لینڈ سٹڈی ٹورنیشنل انسٹی ٹیوٹ اسلام آبا د کے ڈائریکٹنگ سٹاف محمد عمران نے بھی خطاب کیا اور سرحد چیمبر کے صدر فواد اسحق اور ممبران کی جانب سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیااور یقین دلایا کہ بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی اور سرحد چیمبر کی تجاویز کومتعلقہ اداروں کے سامنے پیش کرکے پالیسیوں کا حصہ بنائی جائیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات