؁ نظام مصطفی کو اقتدار میں لائیں گے ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفے ﷺ میں مضمر ہے،صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

جمعہ 29 دسمبر 2023 20:35

ز*حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2023ء) جمعیت علما پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ نظام مصطفے کو اقتدار میں لائیں گے ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفے ﷺ میں مضمر ہے۔ وہ این ای220حیدرآباد سے اپنے کاغذات نامزدگی منظور ہو نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

اسی طرح جے یو پی کے مرکزی نائب صدر ناظم علی آرائیں کے کاغذات نامزدگی بھی این ای220حیدرآباد سے اسی طرح جے یو پی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری محمد رضوان شیخ کے کاغذات نامزدگی این اے 218سے، جے یو پی کے رہنما عبدالرحمن راجپوت کے پی ایس 64سے،جے یو پی لطیف آباد کے رہنما سید محمد حسن زیدی کے پی ایس62 جبکہ جے یو پی خواتین ونگ کی سربراہ آپا شاہدہ حقانی کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی خواتین مخصوص نشست پر منظور ہوگئے ہیں تمام نامزد امیدواروں نے اپنے اپنے متعلقہ ریٹرنگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرائی جنہیں مکمل طور پر درست قردار دیتے ہوئے منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

جے یو پی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد یونس دانش نے ٹی ایل پی اور جے یو پی کی سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق خبروں کی تردید پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جے یو پی کی جانب سے سیٹ ایڈجسمنٹ کی کوئی خبر جاری نہیں ہوئی حالانکہ ایک جماعت تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ فاروق الحسن نے خود جمعیت علما پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کو ٹیلیفون کرکے این ای220پر ان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا اور اپنی جماعت کی جانب سے ان کے مقابلہ پر امیدوار کھڑا نہ کرنے کی یقین دھیانی کرائی تھی جو غیر مشروت تھی جس سے عوام اہلسنت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی جو حاسدین اہلسنت کو ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی جماعت کے مرکزی رہنما کی ٹیلیفونک گفتگو کو جھوٹا قرار دیا اسی جماعت کے صوبائی پریس سیکریٹری نے تحریک لبیک پاکستان اور جمعیت علما پاکستان کی سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں کی تردید کر کے اپنی ہی جماعت کے مرکزی رہنما علامہ فاروق الحسن کی ٹیلیفونک گفتگو اور حمایت کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی جس سے اس جماعت کے افراد کی ذہنی کیفیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے اور عوام اہلسنت بخوبی جانتے ہیں کہ جمعیت علما پاکستان ذمہ دار سیاسی جماعت ہے چھوٹی خبروں اور سستی شہرت پریقین نہیں رکھتی قائد اہلسنت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی سے لیکر قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر تک تمام ہی قائدین کااتحاد اہلسنت کیلئے مثالی کرداررہا ہے ہم علامہ فاروق الحسن سمیت تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چھوٹی بے بنیاد خبروں اور سوشل میڈیا پر کردار کشی کا فوری نوٹس لیں اپنی جماعت میں موجود ایسے عناصرکے خلاف فوری کاروائی کریں جو عوام اہلسنت میں انتشار پیدا کر کے قائدین اہلسنت کی کردار کشی کررہے ہیں اوراپنی ہی مرکزی قیادت کی اتحاداہلسنت کے ضمن میں کوششوں کو سبوتاژ کر کے اتحاد اہلسنت کی فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں