بھارت میں مسافرطیارہ پل کے نیچے پھنس گیا

ہفتہ 30 دسمبر 2023 15:00

بھارت میں مسافرطیارہ پل کے نیچے پھنس گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) بھارت کی ریاست بہار میں ایک خراب اور ناکارہ طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس اسکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا،طیارے کو ایک بڑے ٹرالر کے ذریعے منتقل کیا جارہا تھا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے پھنس جانے کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی جس کے باعث کچھ دیر تک ٹریفک بھی رکا رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور رہائشیوں کی مدد سے جہاز کے حصے کو نکالا گیا جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔

متعلقہ عنوان :