مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں امیدواروں کی فہرست جاری کردی

ہفتہ 30 دسمبر 2023 17:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر شیخ جعفر نے قائد نواز شریف کی منظوری بعد امیدواروں کی لسٹ جاری کی۔پی بی2 سے شیخ جعفر مندوخیل، پی بی 4 سے سابق صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمٰن کھیتران، پی بی 7 سے نور محمد دومڑ، پی بی 8سے سابق وفاقی وزیر مملکت سائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی، پی بی 12سے میر عاصم، پی بی9 سینواب جنگیز مری مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی بی 21 اور 22 سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، پی بی 14سے محمد خان لہڑی، پی بی 15سے سلیم کھوسہ، پی بی 16سیمیرفائق، پی بی41 سے سحرگل، پی بی 43 سے نسیم الرحمٰن، پی بی6 سے سردار مسعود علی امیدوار ہوں گے۔قومی اسمبلی کے حلقوں سے جن امیدواروں کے نام بتائے گئے ہیں، این اے 252 سے سردار یعقوب ناصر، این اے 257 سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، این اے 262 سے نواب سلمان خلجی، این اے 236 سیجمال شاہ کاکڑ، این اے 255 سے میرخان، این اے 259 سے یعقوب بزنجو، این اے 251 سے نوابزادہ طورگل امیدوار ہوں گے۔