بھارتی گلوکار بی پراک اپنا گانا فرحان سعید سے سن کر دنگ رہ گئے

پیر 1 جنوری 2024 19:44

بھارتی گلوکار بی پراک اپنا گانا فرحان سعید سے سن کر دنگ رہ گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2024ء) بھارتی گلوکار بی پراک پاکستانی مایہ ناز گلوکار فرحان سعید کی آواز میں اپنا گانا سن کر دنگ رہ گئے۔حال ہی میں دبئی میں ہونے والے کنسرٹ میں بھارتی و پاکستانی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی، جس کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو میں پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور بھارتی گلوکار بی پراک کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ایک جانب فرحان سعید نے پڑوسی ملک کے گلوکار کو پاکستان آنے کی دعوت دی تو دوسری جانب اسٹیج پر ان ہی کا گانا اپنی سریلی آواز میں گنگنا کر بی پراک کو اپنا پرستار بنا لیا۔مذکورہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین بھی فرحان سعید کے سٴْروں پر داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔