سپریم کورٹ نے این اے 165 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر مزید سماعت الیکشن کے بعد تک موخرکردیا

پیر 1 جنوری 2024 19:45

سپریم کورٹ نے این اے 165 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر مزید سماعت الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2024ء) سپریم کورٹ میں این اے 165 کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر مزیدسماعت کے معاملے کوالیکشن کے بعد تک موخرکردیا۔جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہمارا آخری حکم یہی ہے انتخابی شیڈول آنے سے پہلے ہو چکی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا، انھوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے۔

(جاری ہے)

اس دوران درخواست گزارنے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ الیکشن کمیشن نے 15 دسمبر کے بعد ہمارے خلاف فیصلہ دیا،اس پرڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے بتایاکہ حلقہ بندی الیکشن شیڈول سے پہلے نوٹیفائی ہو چکی تھی، اس پر عدالت نے کہاکہ نوٹیفکیشن تو 13 دسمبر کا ہی برقرار رکھا گیا ہے، جسٹس منصورنے کہاکہ ہم اس کیس میں اس وقت کچھ نہیں کر سکتے، اور معاملہ الیکشن کے بعد تک ملتوی کردیا۔

این اے 165 کی حلقہ بندی کو لیگی امیدوار سعود مجید نے چیلنج کیا تھا۔