شاہ رخ کا اندازہ تھا فلم ڈنکی زیادہ بزنس نہیں کرے گی، راجکمار ہیرانی

پیر 1 جنوری 2024 22:56

شاہ رخ کا اندازہ تھا فلم ڈنکی زیادہ بزنس نہیں کرے گی، راجکمار ہیرانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2024ء) بالی ووڈ فلم ساز راجکمار ہیرانی نے کہا ہے کہ شاہ رخ نے اندازہ لگایا تھا کہ فلم ڈنکی زیادہ بزنس نہیں کرے گی۔ ایک انٹرویو میں راجکمار ہیرانی نے کہا کہ یکے بعد دیگرے دو ایکشن فلمیں کرنے کے بعد شاہ رخ ڈنکی کی جانب متوجہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ ایسی فلم کرنے میں خوش تھے، لیکن شاہ رخ ایک ذہین آدمی ہیں وہ جانتے تھے کہ لوگ ایکشن فلمیں زیادہ پسند کر رہے ہیں کیونکہ آجکل اسی کا ٹرینڈ ہے۔

راجکمار ہیرانی نے کہا کہ شاہ رخ مجھے سے کہتے رہے ہیں کہ وہ باکس آفس پر فلم کو لے کر بڑی کمائی کی امید نہ لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ نے کہا کہ فلم آہستہ آہستہ آگے بڑھے گی اور لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ جاکر بھی یہ فلم دیکھیں گے۔ راجکمار ہیرانی نے کہا کہ شاہ رخ خان میرا ذہن بنا رہے تھے اس بات کا جو اب ہوگیا ہے، لوگ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ آرہے ہیں اور فلم دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :