موسیقار شوکت علی ناشاد کی 43ویں برسی (آج) منائی جائیگی

منگل 2 جنوری 2024 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) پاکستان کے معروف فلمی موسیقار شوکت علی ناشاد کی 43ویں برسی (آج)3 جنوری بروز بدھ کو منائی جائیگی وہ دہلی میں پیدا ہوئے تھے ان کے فلمی کیرئیر کا آغاز1947 میں بمبئی میں بننے والی فلم دلدار سے ہواتھاابتداء میں شوکت دہلوی کے نام سے موسیقی ترتیب دیتے تھی1953 میں نخشب جارچوی نے ان کا فلمی نام نوشاد دیا شوکت علی ناشاد نے ہندوستان کی30 فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور 1963سے انہیں مزید 60فلموں کی موسیقی دینے کا موقع ملا۔ وہ3 جنوری 1981کو وفات پاگئے تھے۔