عائشہ گلالئی وزیر کالوئر وزیرستان وانا پاک افغان بارڈر کا دورہ ،58 دنوں سے جاری دھرنے سے خطاب

جمعرات 4 جنوری 2024 20:40

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2024ء) سابق ایم این اے و امیدوار برائے قومی اسمبلی NA42 عائشہ گلالئی وزیر نے ضلع لوئر وزیرستان وانا پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا اور 58 دنوں سے جاری دھرنے سے خطاب بھی کیا ،اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ کرکے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے پاک افغان بارڈر انگور آڈہ گیٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نہایت خوش قسمت ہوں کہ اپنی ابائی گائوں ضلع لوئر وزیرستان میں خطاب کررہی ہوں انھوں نے کہاکہ احمدزئی وزیر قبائل بہادر قوم ہیں جس نے ہر موڑ پر ریاست پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے ساتھ دیاہے عائشہ گلالئی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ قبائل زندگی کے تمام تر سہولیات سے محروم ہیں حکومت کو چاہئے کہ اس دور جدید کے مطابق احمدزئی وزیر قبائل کے تمام جائز مطالبات کو فوری حل کیے جائیں ۔

دریں اثناء عائشہ گلالئی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کا دورہ بھی کیا جہاں پر عائشہ گلالئی نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور نومنتخب کابینہ سے الیکشن 2024 میں تعاون کے اپیل کی انھوں نے کہاکہ صحافت ریاست کی چوتھی ستون ہیں معاشرے کی انکھ اور کان ہوتی ہیں مقامی صحافیوں کو چاہئے کہ غیرجانبدارنہ رپورٹنگ کے زریعے عوام کو ہمکنار کریں۔