خیبر پختونخوا سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلیں نمٹانے کے لئے مزید دو اپیلٹ ٹربیونل قائم

جمعرات 4 جنوری 2024 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف دائر اپیلیں نمٹانے کے لئے مزید دو اپیلٹ ٹربیونل قائم کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سیدعتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل یہ دو ٹربیونلز خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 19 سے این اے 37 اور پی کے 49 سے پی کے 96 تک جنرل نشستوں اور خواتین کی قومی وصوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں اور غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کی جانب سے منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔