ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد کی زیرصدارت الیکشن کے لیے جاری تیاریوں کے جائزے کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 5 جنوری 2024 17:05

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2024ء) جنرل الیکشن 2024 کے لیے جاری تیاریوں کے جائزے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ریٹرننگ افسران، ضلعی افسران سے ملاقات کے دوران الیکشن کی تیاری مکمل کرنے، سٹاف کی ٹریننگ، سکیورٹی کی فراہمی، سٹاف کی فراہمی ، الیکشن سٹاف کی ایریا تک رسائی، گاڑیوں کی فراہمی، سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن اور مانیٹرنگ ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے واش رومز کی صفائی، پانی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ انہوں نے معزور افراد کے لیے ریمپس / ڈھلوانوں کی تعیمر/ فراہمی کی بھی ہدایت کی تا کہ معزور افراد باآسانی پولنگ میں حصہ لے سکیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نےضلعی افسران، ریٹرننگ آفیسرز اور پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ پولنگ کے دوران انتظامی امور کا خیال رکھا جائے اور پولیس کی جانب سے لاء اینڈ آرڈر یقینی بناتے ہوئے امن و امان کے قیام اور پر امن طور پر تمام شہریوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر زیشان خان، ایس پی ٹریفک وارڈن عارف جاوید، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر ارشد خان، ریٹرننگ آفیسر این اے 16 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی، ریٹرننگ آفیسر این اے 17 محمد ارشاد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد احمد مغیث، ریٹرننگ آفیسر پی کے-45 سیکرٹریریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمر ارشد، ریٹرننگ آفیسر پی کے-43 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 علی شیر خان خلیل، ریٹرننگ آفیسر پی کے-42 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر3 زرک یار خان تورو، ریٹرننگ آفیسر پی کے -44 ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد ادریس، اور دیگر نے شرکت کی۔